ایران کے ردعمل نے صیہونیوں کی توقعات کو پیچھے چھوڑ دیا، برطانوی صحافی جیک گرین

ایران کے ردعمل نے صیہونیوں کی توقعات کو پیچھے چھوڑ دیا، برطانوی صحافی جیک گرین


تہران: "میڈیا کے خلاف دہشت گردی کی مذمت" کے عنوان سے تہران میں منعقدہ ایک اہم پروگرام میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے صحافی شریک ہوئے۔ اس تقریب کا انعقاد صبح میڈیا سینٹر کی جانب سے ان شہداء کی یاد میں کیا گیا جو ایران میں میڈیا کے شعبے سے وابستہ تھے اور صیہونی حکومت کی جانب سے 12 روزہ جنگ کے دوران نشانہ بنے۔

اس موقع پر ارنا نیوز ایجنسی نے بیروت میں مقیم برطانوی صحافی جیک گرین سے خصوصی گفتگو کی، جو اس تقریب میں شرکت کے لیے تہران آئے تھے۔

اپنے انٹرویو میں جیک گرین نے کہا:

"یہ بالکل واضح ہے کہ اسرائیل اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ میرا ماننا ہے کہ ان کا ہدف ایران کے اندر عوام کو تقسیم کرنا اور حکومت کے خلاف بغاوت کی راہ ہموار کرنا تھا، مگر حقیقت اس کے بالکل برعکس سامنے آئی۔ ایرانی قوم اس جارحیت کے خلاف مزید متحد ہوگئی۔"

انہوں نے مزید کہا کہ:

"شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا اصل مقصد حکومت پر دباؤ ڈالنا تھا۔ عموماً جب غیر ملکی حملے میں شہری ہلاک ہوتے ہیں تو عوام مشتعل اور حکومت سے ناراض ہو جاتی ہے، مگر یہاں ایسا کچھ نہیں ہوا۔ ایرانی عوام نے سمجھداری کا مظاہرہ کیا اور صیہونی سازش ناکام ہوگئی۔"

جیک گرین کا کہنا تھا:

"میری نظر میں ایران کا جوابی ردعمل اسرائیل کی توقعات سے کہیں زیادہ شدید تھا۔ اسی وجہ سے امریکا کو میدان میں اترنا پڑا تاکہ وہ اسرائیل کو بچا سکے۔"

Post a Comment

0 Comments

Ad Code