پاکستان: اربعین مارچ مؤخر، حکومت اور علما کے درمیان سات نکاتی معاہدہ

پاکستان: اربعین مارچ مؤخر، حکومت اور علما کے درمیان سات نکاتی معاہدہ



 اربعین مارچ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اعلان کیا ہے کہ زمینی راستے سے زائرینِ کربلا کے سفر پر پابندی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کا اربعین مارچ فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے حکومت، شیعہ علما کونسل اور ایم ڈبلیو ایم کے درمیان سات نکاتی ایجنڈے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

رات گئے گورنر سندھ ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹریٹ پہنچے، جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کے بعد مارچ عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا تھا کہ رواں سال اربعین کے لیے زائرین بلوچستان کے زمینی راستے سے ایران یا عراق نہیں جا سکیں گے۔ اس فیصلے کے بعد مجلس وحدت مسلمین نے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا تھا، جو اب معاہدے کے بعد مؤخر کر دیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

Ad Code